منی لانڈرنگ کیس لندن پولیس کی ایک شخص سے 4 گھنٹے تک تفتیش

ملزم کے پاس مالی معاملات بینک اکائونٹس اورمنی لانڈرنگ کیس کے متعلق دیگربہت سے شواہدموجودہیں


Online July 18, 2013
ملزم نے اپنے انٹرویو میں پولیس سے تعاون کیاہے ملزم کے پاس مالی معاملات بینک اکائونٹس اورمنی لانڈرنگ کیس کے متعلق دیگربہت سے شواہدموجودہیں فوٹو: فائل

منی لانڈرنگ کیس میںلندن پولیس نے ایک شخص سے4 گھنٹے تک تفتیش کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کی،لندن پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے انٹرویو میں پولیس سے تعاون کیاہے ملزم کے پاس مالی معاملات بینک اکائونٹس اورمنی لانڈرنگ کیس کے متعلق دیگربہت سے شواہدموجودہیں جوڈاکومنٹری کی صورت میں ہیں لہذالندن پولیس نے تفتیش کادائرہ مزید بڑھادیاہے اورملزم سے تمام ثبوت اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ تمام ثبوت منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ثابت ہوسکتے ہیں اورملزم کومزیدتفتیش کیلیے تعاون جاری رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں