نیلسن منڈیلا کی سالگرہ اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

بل کلنٹن، ہالی وڈ اداکار جیسی جیکسن اوردنیا بھر سے اہم رہنماؤں کی شرکت متوقع.


July 18, 2013
نسل پرستی کیخلاف منڈیلا کی جدوجہد رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، بان کی مون۔ فوٹو : فائل

جنوبی افریقہ کے انقلابی رہنما اور سابق صدر نیلسن منڈیلا کی 95 سالگرہ کے موقع پر انھیں خراج تحسین پیش کرنے کیلیے اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس (آج) ہوگا۔

خصوصی اجلاس میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ بدھ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیلسن منڈیلا کی زندگی اور سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کر نے کیلیے (آج)جمعرات18جولائی کو اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوگا جس میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن، ہالی وڈ اداکار جیسی جیکسن مشہور سماجی کارکن ہیری بیلافونٹ اور منڈیلا کے زندان کے ساتھی اینڈریو ملانگینی بھی شریک ہوں گے۔



اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ منڈیلا اور ان کے خاندان کے لیے یہ ایک حساس وقت ہے۔ نیلسن منڈیلا ہمت، رحم دلی اور انصاف کے عزم کی ایک مثال ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نسل پرستی اور غریب عوام کے حقوق کے لیے منڈیلا کی جدوجہد رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں