توقیر صادق کاحلفیہ بیان کاشف نامی شخص کو60لاکھ روپے دینے کا اعتراف

سری لنکا میں قیام کے دوران مختلف لوگوں کے علاوہ سری لنکن سفیر سے ملاقاتیں کیں۔


این این آئی July 18, 2013
سری لنکا میں قیام کے دوران مختلف لوگوں کے علاوہ سری لنکن سفیر سے ملاقاتیں کیں، دبئی سے سری لنکا تک کا سفر گرین پاسپورٹ پر کیا، فوٹو: آئی این پی/فائل

اوگرا کرپشن کیس کے مرکزی ملزم توقیر صادق کے ابتدائی حلفیہ بیان کی کاپی میڈیا نے حاصل کرلیبیان کے مطابق توقیر صادق نے کاشف نامی شخص کو60 لاکھ روپے دینے،دبئی اور سری لنکا میں مختلف جگہوں پر قیام پذیر رہنے کا اقرار کیا اور کہا کہ گزشتہ سال اگست اور ستمبر میں وہ سری لنکا کے شہر کینڈی میں قیام پذیر رہا۔

سری لنکا میں قیام کے دوران مختلف لوگوں کے علاوہ سری لنکن سفیر سے ملاقاتیں کیں، دبئی سے سری لنکا تک کا سفر گرین پاسپورٹ پر کیا، نجی ٹی وی کے مطابق توقیر صادق کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم اور وزرا کی موجودگی میں ہونیوالے اجلاسوں میں میں شریک ہوتے تھے۔ اوگرا میں کچھ فیصلے میری موجودگی میں ہوئے، کچھ غیر موجودگی میں کئے جاتے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |