اداکارہ کاجول نے لفظ شہرت اوراسٹار کا فرق واضح کردیا
میں نے کبھی بھی اداکاری کو اپنانے کا نہیں سوچا تھا،کاجول
ISLAMABAD:
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے لفظ شہرت اوراسٹار کا فرق واضح کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کاجول کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ لفظ اسٹار اور شہرت دو مختلف چیزیں ہیں اور ان دونوں کو ایک ساتھ جوڑا نہیں جا سکتا۔ بالی ووڈ میں بہت سے ایسے افراد ہیں جو مشہورتو بہت ہیں لیکن ان میں سے چند ہی اسٹارز ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا پہلے ان دونوں چیزوں کو ایک ساتھ استعمال کیا جاتا تھا تاہم آج کے دورمیں یہ دومختلف چیزیں ہوگئی ہیں ۔
کاجول کا اپنے کیریئر کے حوالے سے کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں میرے کام کی ابتدا اچھی نہیں رہی یہاں تک کہ میری پہلی فلم بھی ناکام رہی۔ درحقیقت میں نےکبھی بھی اداکاری کو اپنانے کا نہیں سوچا تھا لیکن یہ ازخود ہو گیا اور پھر میں آگے بڑھتی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اجے دیوگن نے اہلیہ کاجول کوکنجوس قراردے دیا
واضح رہے کہ 1992 میں فلم 'بے خودی ' سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ کاجول نے فلم 'بازیگر ' سے شہرت حاصل کی جس کے بعد انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا۔