ملکی قرضوںمیں سالانہ 2 فیصد کمی لائیں گےاسحق ڈار

ہ نئے پروگرام کیلیے آئی ایم ایف کی تمام شرائط (ن)لیگ کے منشورکے وسیع دائرہ کارکے اندرہیں۔ اسحق ڈار


Numainda Express July 18, 2013
ہ نئے پروگرام کیلیے آئی ایم ایف کی تمام شرائط (ن)لیگ کے منشورکے وسیع دائرہ کارکے اندرہیں۔ اسحق ڈار فوٹو: فائل

MITHI: وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈارنے کہاہے کہ ملک کودرپیش موجودہ میکرو اکنامک چیلنجزپرقابو پالیا جائیگا اوروسط مدتی فریم ورک کے تحت ملکی قرضوں کے حجم میںسالانہ 2 فیصدکمی لائی جائیگی۔

بدھ کوپاکستان میں تعینات آسٹریلیاکے ہائی کمشنرپیٹرہیورڈسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ نئے پروگرام کیلیے آئی ایم ایف کی تمام شرائط (ن)لیگ کے منشورکے وسیع دائرہ کارکے اندرہیں اوراگرہم آئی ایم ایف پروگرام میںشامل نہ بھی ہوتے توبھی ہمیں اسی طرح کے اقدامات اٹھاناتھے،وزیرخزانہ نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک کودرپیش بڑے اقتصادی چیلنجزپرقابو پانے کیلئے کوشاں ہے۔

بجٹ کیساتھ آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل اور322 ارب روپے کے گردشی قرضے کی ادائیگی موجودہ حکومت کے چنداہم اوربڑے اقدامات ہیں جونوازشریف کی قیادت میںحکومت نے ملکی معیشت کودرپیش چیلنجزپرقابو کرنے کیلیے اٹھائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں