سانحہ ساہیوال قتل کا واقعہ ہے جے آئی ٹی پر وقت ضائع کرنیکی ضرورت نہیں بختاور بھٹو

سانحہ ساہیوال کے متاثرہ غریب بچوں کی تصویریں ناقابل تصور ہیں، بختاور


Numainda Express January 21, 2019
سانحہ ساہیوال کے متاثرہ غریب بچوں کی تصویریں ناقابل تصور ہیں، بختاور۔ فوٹو : فائل

بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال قتل کا واقعہ ہے، جے آئی ٹی رپورٹ پر وقت ضائع کرنیکی کوئی ضرورت نہیں۔

سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال قتل کا واقعہ ہے لہٰذا جے آئی ٹی رپورٹ پر وقت ضائع کرنیکی کوئی ضرورت نہیں۔

ایک ٹویٹ میں بختاور بھٹو نے کہا سانحہ ساہیوال کے متاثرہ غریب بچوں کی تصویریں ناقابل تصور ہیں۔ کوئی بھی شخص یونیفارم میں ہونے کے باعث قانون سے بالاترنہیں۔ ہر شہری کی زندگی اہمیت رکھتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں