نندی پور پاور پروجیکٹ مشینری 3سال بعد بندرگاہ سے روانہ
مشینری کی بحالی کے لیے5 کروڑ روپے کی رقم مختص کردی ہے، میڈیا سے گفتگو
نندی پور پاور پروجیکٹ کیلیے درآمد کی گئی مشینری کی کراچی بندرگاہ سے روانگی شروع ہوگئی ہے 3 سال سے بندرگاہ پر پڑے رہنے کی وجہ سے مشینری اور سازوسامان پر زنگ لگ رہا تھا اور بہت سا سامان ٹوٹ پھوٹ کا بھی شکار ہے۔
نندی پور پاور پروجیکٹ کے بارے میں موجودہ حکومت نے سابقہ دور حکومت میں بھی کئی بار آواز بلند کی تھی۔ حکومت کی خصوصی ہدایت پر مشینری کی پروجیکٹ تک روانگی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کردیا گیا ہے اور گزشتہ روز سے مشینری کی کراچی بندرگاہ سے روانگی شروع ہوگئی ہے۔ اس موقع پر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نندی پور پاورپروجیکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد محمود نے کہاکہ نندی پور تھرمل پاور پروجیکٹ 425 میگا واٹ بجلی کا منصوبہ ہے ، اس منصوبے کو22 ارب کی لاگت سے2011 میں مکمل ہونا تھا تاہم سابق حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے اس منصوبے کی لاگت بڑھ کر 57 ارب روپے ہوگئی۔
اس منصوبے کی ساڑھے 7 کروڑ ڈالرکی مشینری 3 سال سے کراچی بندرگاہ پر پڑی ہے جبکہ ساڑھے3کروڑ ڈالرکی بقیہ مشینری چین میں ہے ۔ مشینری کی روانگی میں تاخیر کی وجہ سے ایک ارب روپے ہرجانے کی رقم اداکرنی پڑرہی ہے،50 کروڑ ہرجانے کی رقم اداکرنے کے بعد440 کنٹینرز کے ذریعے مذکورہ مشینری روانہ کی جارہی ہے ۔ پروجیکٹ جلدمکمل کیا جائے گا ۔ مشینری کی بحالی کیلیے5 کروڑ روپے کی رقم مختص کردی ہے ۔ نندی پور پاور پروجیکٹ کا تخمینہ 329ملین ڈالر تھا جو تاخیر کے باعث بڑھ کر 730ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔