پولیس پبلک پراسیکیوٹر کے ذریعے 14 روز میں چالان پیش کرنے کی پابند

اگر کسی معاملے پر مجسٹریٹ 14دن کی مدت میں خصوصی توسیع نہیں دیتا تومتعلقہ پولیس افسر کیخلاف انضباطی کارروائی کا آغازکیا


APP July 18, 2013
اگر کسی معاملے پر مجسٹریٹ 14دن کی مدت میں خصوصی توسیع نہیں دیتا تومتعلقہ پولیس افسر کیخلاف انضباطی کارروائی کا آغاز کیا جائیگا فوٹو: فائل

صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پرشریعہ نظام عدل ضابطہ(ریگولیشن) 2009ء میں ترامیم کیساتھ،ساتھ شریعہ نظام عدل (ترمیمی) ضابطہ 2013ء کے مسودے کی منظوری دیدی ہے۔

شریعہ نظام عدل ضابطہ 2009ء میںترمیم کامقصدعدالت میں پولیس کی جانب سے مکمل چالان پیش کرنے کے عمل کوبہتر بنانا اور تیز کرناہے۔



یہ ترمیم پولیس کو پبلک پراسیکیوٹرکے ذریعے 14 دن کے اندر مکمل چالان پیش کرنیکی پابندبناتی ہے،اگرپولیس ایساکرنے میںناکام رہتی ہے اورمجسٹریٹ 14دن کی مدت میںکوئی خصوصی توسیع نہیں دیتا تو متعلقہ پولیس افسرکیخلاف انضباطی کارروائی کا آغاز کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں