اے پی سی گلگت بلتستان بارے عدالتی فیصلہ مسترد مشترکہ تحریک چلانے کا اعلان

سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور اپنے آئینی حقوق کے حصول کیلیے جہددجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔


Numainda Express January 21, 2019
سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور اپنے آئینی حقوق کے حصول کیلیے جہددجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ فوٹو: فائل

گلگت بلتستان کے بنیادی حقوق سے متعلق آل پارٹی کانفرنس نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مشترکہ تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے بنیادی اور آئینی حقوق سے متعلق آل پارٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور اپنے آئینی حقوق کے حصول کیلیے جہدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آل پارٹی کانفرنس نے مشترکہ اعلامیے میں اے پی سی نے گلگت بلتستان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو گلگت بلتستان کے حقوق سے متعلق مشترکہ تحریک چلانے اسٹیک ہوڈلرز کی مشاورت سے متنازعہ علاقے کے حقوق کیلیے جد وجہد کو تیز کرنے کا اعلان کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں