ایک لاکھ گھر کی مصری پیشکش فواد چوہدری نے تصدیق کردی

گزشتہ روز عرب میڈیا میں اس حوالے سے خبریں دی گئی تھیں جس کی وزیر اطلاعات نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر تصدیق کی ہے۔


این این آئی January 21, 2019
گزشتہ روز عرب میڈیا میں اس حوالے سے خبریں دی گئی تھیں جس کی وزیر اطلاعات نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر تصدیق کی ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مصرکی ایک ارب پتی شخصیت نے پاکستان میں ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری کہا کہ ارب پتی مصری باشندے نقیب ساوریس نے یہ پیشکش وزیراعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں تعاون کیلیے کی ہے۔

ادھر سرکاری ریڈیو کے مطابق مصری باشندے کی کمپنی اورہ ڈویلپرز پہلے ہی ایٹین کے نام سے اربوں ڈالر لاگت کی ہاؤسنگ سکیم پرکام کر رہی ہے، اسلام آباد میں یہ اسکیم مقامی شراکت داروںسیف گروپ اورکوہستان بلڈرزکے ساتھ ملکر2017 میں شروع کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عرب میڈیا میں اس حوالے سے خبریں دی گئی تھیں جس کی وزیر اطلاعات نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر تصدیق کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔