ڈالر کمانے کے سافٹ ویئر کا جھانسہ سیکڑوں نوجوان لٹ گئے

آن لائن لنکس کاعملہ نوجوانوں سے 12ہزارفی کس کے حساب سے لاکھوں بٹورکر فرار


July 18, 2013
آن لائن لنکس کاعملہ نوجوانوں سے 12ہزارفی کس کے حساب سے لاکھوں بٹورکر فرار فوٹو: فائل

نوشہرہ میں ڈالردینے کا سافٹ ویئر خریدنے کا جھانسہ دیکر سیکڑوں نوجوانوں کو لوٹ لیا گیا۔

عالم پلازہ میں آن لائن لنکس کا عملہ سیکڑوں نوجوانوں سے 12ہزار فی کس کے حساب سے لاکھوں روپے بٹورکر فرار ہوگیاجبکہ عالم پلازہ اورصدیق پلازہ میں سافٹ ویئر فروخت کرنے اور اس کے ذریعے ڈالر کمانے کا جھانسہ دینے والا نوسربازگروپ بدستور متحرک ہے۔ صدیق پلازہ میں سمارٹ آن لائن جاب کے نام پر لیاقت نامی شخص نے نوجوانوں کو لوٹنا شروع کردیا ہے۔ سیکڑوں بے روزگار نوجوان ڈالر کمانے کے خواب دیکھتے ہی رہ گئے۔



نوجوانوں کو کہا جارہا ہے کہ لیپ ٹاپ خرید کر سافٹ ویئرانسٹال کیجیے اور روزانہ اس سافٹ ویئر کے ذریعے ڈالر کماتے جائیں سیکڑوں نوجوانوں کولوٹنے کے بعد آن لائن لنکس کے دفاتر کو تالے لگ گئے۔ لٹنے والے نوجوانوں کے مطابق ایک ہی گروپ نام اور چہرے بدل کر سادہ لوح اور بے روزگار نوجوانوں کو لوٹ رہا ہے جبکہ اسی گروہ کے ہاتھو ں لٹنے والے نوجوان بند ہونے والے دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں۔ دوسری طرف نوشہرہ کینٹ میں مختلف پلازوں میںذی پرچی قماربازی بھی عروج پرپہنچ چکی ہے اورکرکٹ میچز پر سٹے باز ی کا دھندہ کھلے عام جاری ہے جس کواہم شخصیات اور پولیس حکام کی سرپرستی حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں