صوبے میں امن نہ ہوا تو شام جیسی صورتحال بن جائے گی بلوچستان اسمبلی

ہمیں دہشتگردی سے کوئی کمپرومائیز نہیں کرنا چاہئے، بیگناہ لوگوں کو رہا کیا جائے، ثناء اﷲ زہری


Numainda Express July 18, 2013
ہمیں دہشتگردی سے کوئی کمپرومائیز نہیں کرنا چاہئے، بیگناہ لوگوں کو رہا کیا جائے، ثناء اﷲ زہری فوٹو: فائل

LONDON: مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر اور سینئرصوبائی وزیر سردار ثناء اﷲ زہری نے کہا ہے کہ حکومت کو امن وامان کے مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے اور تمام علاقوں میں بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

انھوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں امن وامان کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دہشتگردی سے کوئی کمپرومائیز نہیں کرنا چاہئے، بیگناہ لوگوں کو رہا کیا جائے، اگر ہم امن وامان کے قیام میں ناکام ہو گئے تو شام جیسی صورتحال پیدا ہو جائیگی، انہوں نے ہرنائی میں لوگوں کو اٹھانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی حکومت سے اجازت لیکر کارروائی کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں