لاہور میں گھر سے بھاگنے والی لڑکی سے اجتماعی زیادتی
متاثرہ لڑکی سیالکوٹ سے زاہد نامی لڑکے کے پاس شادی کے لیے لاہور آئی تھی، پولیس
پسند کی شادی کے لیے سیالکوٹ سے بھاگ کر لاہور آنے والی 17 سالہ لڑکی درندگی کا شکار ہوگئی۔
ہڈیارہ کے علاقے میں چھ افراد نے 17 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی سیالکوٹ سے زاہد نامی لڑکے کے پاس شادی کے لیے لاہور آئی تھی۔ زاہد متاثرہ لڑکی کو اپنے دوستوں کے ڈیرے پر لے گیا جنہوں نے نشے کی حالت میں اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں زاہد اور ڈیرے کے مالک اعجاز سمیت 6 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں اجتماعی زیادتی کی دفعہ 376-A شامل کی گی ہے۔ تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوع پر چھاپہ مار کر اسے سیل کردیا ہے تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔