دکی میں کوئلے کی کان میں دھماکا 3 افراد جاں بحق
آپریشن کے دوران ریسکیو کے لیے جانیوالے 2امدادی کارکن بھی جاں بحق اور 9 بے ہوش ہوگئے
بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے کے نتیجے میں 4 کانکن دب گئے جب کہ ریسکیو آپریشن میں شامل دو امدادی کارکن بھی جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے باعث کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا جس کے باعث 4 کان کن دب گئے، کان میں دبے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، آپریشن کے دوران ریسکیو کے لیے جانیوالے 2امدادی کارکن جاں بحق جب کہ 9 زہریلی گیس کے باعث بے ہوش ہوگئے جنہیں کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو آپریشن کے دوران دب جانیوالے 4 مزدوروں میں سے ایک کانکن کی لاش نکال لی گئی ہے جب کہ دیگر 3 کو نکالنے کے لیے امدادی کام جاری ہے۔پولیس کے مطابق ضلع دکی میں کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کان بیٹھ گئی، کان کی گہرائی 1700 فٹ ہے جب کہ آپریشن جاری ہے۔