قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 کشمیری نوجوان شہید
بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا۔
بھارتی فوجیوں نے ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور قابض فوج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی، آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
نوجوانوں کی شہادت پر کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور قابض بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا اس دوران قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔
دوسری جانب بھارتی فوج کے ہاتھوں 21 جنوری 1990 میں سری نگر کے گاؤ قدل پُل پر 50 سے زائد مظاہرین کے قتل عام کی یاد میں آج حریت رہنماؤں کی اپیل پر سری نگر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے اور احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
ادھر قابض بھارتی فوج نے گاؤقدل قتل عام پر احتجاج کو روکنے کے لیے حریت پسند رہنما یاسین ملک کو سری نگر میں اُن کے گھر سے حراست میں لے لیا ہے جب کہ دیگر حریت رہنما پہلے ہی نظر بند ہیں۔