اسرائیل کا شام میں ایرانی فوجی تنصیبات پر حملہ 11 افراد ہلاک

اسرائیلی فوج نے شام کے دفاعی نظام پر بھی حملہ کیا جسے ناکام بنادیا گیا، شامی حکومت کا دعویٰ


ویب ڈیسک January 21, 2019
حملوں میں قدس فورس کے مرکز کو نشانا بنایا گیا ہے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ۔ فوٹو : فائل

شام میں اسرائیل فوج کے ایران کی فوجی تنصیبات پر حملوں میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے شام میں ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے قدس فورس کے مرکز کو نشانا بنایا گیا۔ یہ مرکز ایرانی پاسدران انقلاب کا ایک یونٹ ہے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب شامی حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شامی دفاعی نظام کو بھی نشانہ بنایا تاہم زیادہ تر میزائلوں کو شامی اینٹی ایئر کرافٹ نظام نے ہوا میں ہی تباہ کر دیا۔

ایران کی جانب سے تاحال اسرائیلی فوج کے حملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے حملوں سے ایک بار پھر خطے میں امن کے قیام کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں