پی ٹی آئی نے آصف زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

آصف علی زرداری کو 62،63 کے تحت نااہل کیاجائے، درخواست میں موقف


ویب ڈیسک January 21, 2019
آصف علی زرداری کو 62،63 کے تحت نااہل کیاجائے، درخواست میں موقف۔ فوٹو:فائل

تحریک انصاف نے پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری نے اپنے تمام اثاثہ جات کو ظاہر نہیں کیا لہذا انہیں آئین کے آرٹیکل 62،63 کے تحت نااہل کیاجائے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کو پارٹی کی وائس چیئرمین شپ کے عہدہ سے بھی ہٹایاجائے جب کہ آصف علی زرداری نے اپنے زیراستعمال گاڑیاں اور گھروں کی مکمل تفصیلات بھی فراہم نہیں کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں