بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کی پاکستان جانے کی خواہش

لاہور کا تو پتہ نہیں البتہ، اسلام آباد، کراچی اور راولپنڈی ضرور جاؤں گا، گرو رندھاوا


ویب ڈیسک January 21, 2019
لاہور کا تو پتہ نہیں البتہ، اسلام آباد، کراچی اور راولپنڈی ضرور جاؤں گا، گرو رندھاوا

بھارت کے معروف گلوکار گرو رندھاوا نے پاکستان جانے کی خواہش ظاہر کردی۔

ٹی سیریز کے پنجابی گلوکار گرو رندھاوا کا ستارہ ان دنوں عروج پر ہے اور بھارتی پنجاب کے نوجوان سنگر نے بالی ووڈ کے نامور گلوکار 'ہنی سنگھ' اور 'بادشاہ' کو بھی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گرو رندھاوا نے بالی ووڈ میں 'ہائی ریٹڈ گبرو'، 'بن جا تو میری رانی' اور 'سوئٹ سوئٹ' جیسے گانوں سے مقبولیت حاصل کی جب کہ انہیں اپنے مشہور گانے 'لگ دی لاہور دی' کی وجہ سے پاکستان میں بھی بے پناہ مقبولیت ملی۔

ایک انٹریو میں گلوکار گرو رندھاوا سے ان کے گانے 'لاہور دی' سے متعلق سوال پوچھا گیا کیا آپ کبھی لاہور گئے ہیں، جس پر نوجوان سنگر نے جواب دیا کہ نہیں کبھی گئے تو نہیں البتہ اگر وہاں سے بلایا گیا تو ضرور جائیں گے، جب کہ وہ تو خود اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر پاکستان کا دورہ کرنے کا سوچ رہے ہیں جس میں لاہور کا تو پتہ نہیں البتہ، اسلام آباد، کراچی اور راولپنڈی ضرور جائیں گے۔

گرو رندھاوا کا کہنا تھا کہ موسیقی کے ذریعے ہم دونوں ممالک کے عوام کو قریب لاسکتے ہیں اور اس سے ہماری درمیان کی دوریاں ختم ہوسکتی ہیں کیوں کہ موسیقی براہ راست دل کو چھوتی ہے اور اس میں یہ نہیں دیکھا جاتا کہ یہ کس جگہ سے گایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں