بلوچستان سے سینیٹ کی دو خالی نشستوں پرن لیگ اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کامیاب

(ن)لیگ کےسردار یعقوب ناصر،پی ایم اے پی کے عبدالرؤف لالہ اور جے یوآئی (ف) کےحاجی ولی محمد کاکڑ کے درمیان مقابلہ تھا


ویب ڈیسک July 18, 2013
سینiٹ کی دو نشستوں کے لئے مسلم لیگ (ن) کے سردار یعقوب ناصر، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے عبدالرؤف لالہ اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کےحاجی ولی محمد کاکڑ کے درمیان مقابلہ تھا۔ فوٹو: فائل

بلوچستان سے سینیٹ کی دو خالی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔

پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے شروع ہواجو سہ پہر4 بجے تک بلا تعطل جاری رہی،صوبائی الیکشن کمشنر سلطان بایزید نے پریزائیڈنگ آفیسر کے فرائض انجام دیئے، سینٹ کی دو نشستوں کے لئے مسلم لیگ (ن) کے سردار یعقوب ناصر، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے عبدالرؤف لالہ اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کےحاجی ولی محمد کاکڑ کے درمیان مقابلہ تھا۔

پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کے دو خالی نشستوں کےلئے 52 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے ایک ووٹ مسترد کردیا گیا،مسلم لیگ (ن) کے سردار یعقوب ناصر 24 اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے عبدالرؤف لالہ نے 22ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کےحاجی ولی محمد کاکڑ کو 5ووٹ ملے۔

واضح رہے کہ صوبے سے سینیٹ کی ایک نشست نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کے مستعفی ہونے جبکہ دوسری مولانا محمد خان شیرانی کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوجانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |