سوات میں مسافر پک اپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق 6 زخمی

پک اب میں سوار افراد کا تعلق مدین کے علاقے چھیل سے بتایا جارہا ہے۔


ویب ڈیسک July 18, 2013
پک اب میں سوار افراد کا تعلق مدین کے علاقے چھیل سے بتایا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

بشگرام کے قریب میں مسافر پک اپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر پک اپ مدین سے بشگرام آرہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر 400 فٹ بلندی سے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے لاشیں اور زخمیوں کو مدین اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پک اپ میں سوار افراد کا تعلق مدین کے علاقے چھیل سے تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں