قبائلی عوام کی عزت ناموس اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے گورنر خیبرپختونخوا

اگر ہم نے غلط فیصلے کئے تو آنے والی نسل ہمیں معاف نہیں کرے گی، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان


ویب ڈیسک January 21, 2019
اگر ہم نے غلط فیصلے کئے تو آنے والی نسل ہمیں معاف نہیں کرے گی، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ قبائلی عوام کی عزت، ناموس اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان سے شمالی وزیرستان کے نمائندہ عمائدین کے جرگے نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام کی عزت، ناموس اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے، سابقہ فاٹا سے متعلق ہر فیصلے میں قبائلیوں کی مشاورت یقینی بنائی جارہی ہے، اگر ہم نے غلط فیصلے کئے تو آنے والی نسل ہمیں معاف نہیں کرے گی۔

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں ترقی وخوشحالی کانیا دورشروع ہونیوالا ہے، قبائلی اضلاع میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہونیوالا ہے، قبائلی مشران سے ملاقاتوں کا مقصداتفاق رائے سے بہترین منصوبہ بندی کرناہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں