وہاڑی میں زہریلا کھانا کھانے سے 23افراد کی ہلاکت میں ملوث مرکزی ملزم دبئی فرار

ارسل خان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جہانزیب کھچی کا قریبی رشتے دار اور سابق ناظم افضل کھچی کا بیٹا ہے


ویب ڈیسک July 18, 2013
ارسل خان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جہانزیب کھچی کا قریبی رشتے دار اور سابق ناظم افضل کھچی کا بیٹا ہے، فوٹو:ایکسپریس نیوز

HYDERABAD: تحصیل میلسی میں زہریلا کھانا کھانے سے 23افراد کی ہلاکت میں ملوث مرکزی ملزم دبئی فرارہوگیا ہے۔

وہاڑی کی تحصیل میلسی میں زہریلا کھانا کھانے سے 23 افراد کی ہلاکت میں ملوث مرکزی ملزم ارسل خان تاحال گرفتار نہیں ہو سکا ، ذرائع کے مطابق ارسل خان دبئی فرارہوچکا ہے لیکن پولیس اس بات سے لاعلمی کا اظہار کررہی ہے جبکہ ڈی پی او وہاڑی نے اعلان کیا تھا کہ گزشتہ شب تک ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا،ارسل خان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جہانزیب کھچی کا قریبی رشتے دار اور سابق ناظم افضل کھچی کا بیٹا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی جہانزیب کھچی کے باورچی رفیق نے اعتراف جرم کرتے ہوئے مرکزی ملزم کا بھانڈا پھوڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں