مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی

قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں امام مسجد کی شہادت کیخلاف جب مقامی افراد مظاہرہ کررہے تھےتو بھارتی فورسزنے ان پرفائرنگ کردی


ویب ڈیسک July 18, 2013
آل پارٹیز حریت کانفرنس اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائی پر کل وادی میں سوگ اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ فوٹو:فائل

KARACHI:

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مظالم کے خلاف ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں جس کے خلاف آل پارٹیز حریت کانفرنس نے کل وادی میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔


کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع رام بن میں گزشتہ رات نماز تراویح کے بعد قابض بھارتی فوج نے مقامی مسجد کے امام کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے شہید کردیا ، واقعے کے خلاف مقامی افراد نے جب احتجاجی جلوس اور مظاہرہ کیا تو قابض فوج نے ان پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعدپوری وادی میں کاروباری مراکز اور دکانیں مکمل طور پر بند ہیں جبکہ سڑکوں اور اہم شاہراہوں پر قابض بھارتی فورسز تعینات ہیں۔


آل پارٹیز حریت کانفرنس اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائی پر کل وادی میں سوگ اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ دیگر جماعتوں نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |