وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون پر بات چیت

وزیراعظم دورہ کے دوران پاکستان میں قطر کی سرمایہ کاری پر بات چیت کریں گے، ذرائع


ویب ڈیسک January 21, 2019
وزیراعظم دورہ کے دوران پاکستان میں قطر کی سرمایہ کاری پر بات چیت کریں گے، ذرائع ۔ فوٹو : اے پی پی

وزیراعظم عمران خان کی قطری ہم منصب عبداللہ بن ناصر سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک میں اقتصادی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورہ پر قطر پہنچے جہاں ان کا قطرکے وزیر خارجہ سلطان بن سعد نے استقبال کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد، ذلفی بخاری، ہارون شریف اور ندیم بابر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

دریں اثنا وزیراعظم عمران خان کی قطری ہم منصب عبداللہ بن ناصر سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک میں اقتصادی تعاون پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، غلام سرور خان، عبدالرزاق داؤد، ذلفی بخاری اور دیگر بھی شریک تھے۔ ملاقات کے بعد قطری وزیراعظم نے عمران خان اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔



ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ کے دوران پاکستان میں قطر کی سرمایہ کاری اور ایل این جی کی قیمت میں رعایت کے لیے بات چیت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ سرمایہ کاری اور دونوں ممالک کے روابط کو مربوط بنانے میں کلیدی ثابت ہوگا، اس کے علاوہ قطر ہنر مند پاکستانیوں کو روز گار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط بھی کرے گا جب کہ قطر گوادر میں فروزن فروٹ کے لیے اسٹوریج یونٹ قائم کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں