اتحادیوں کا اعتماد برقرار رکھنا بڑی کامیابی ہے الیکشن کی تیاری کریں صدر زرداری
ہر قیمت پرشہریوں کی حفاظت کرینگے،صدر کا وزیر داخلہ کے نام پیغام
KARACHI:
صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے لیے اتحادیوں کا اعتماد برقرار رکھنا بڑی کامیابی ہے،آئندہ سال انتخابات کا سال ہے، اتحادی انتخابات کی تیاری کریں،لیاری کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے عید اور باسی عید کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما و وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار،عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید اور مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
صدر نے عید کی نماز بلاول ہاؤس کے قریب مسجد باب الاسلام میں ادا کی، گونر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بھی صدر کے ہمراہ نماز عید ادا کی، نماز عید کے بعد بلاول ہاؤس میں صدر زرداری سے گورنر سندھ نے ملاقات کی،بعد ازاں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، شاہی سید اور امتیازشیخ نے بھی صدر سے ملاقات کی اور ان کو عید کی مبارکباد دی۔بلاول ہاؤس کے ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران صدر زرداری نے ان کو عید کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر صدر نے کہا کہ اتحادی حکومت پانچ سال تک قائم رکھنا پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی کامیابی ہے،اتحادی جماعتوں کے اعتماد کو بحال رکھنا پیپلز پارٹی کی کامیابی ہے،آٓئندہ سال الیکشن کا سال ہوگا اس لیے اتحادی جماعتیں انتخابات کی تیاریاں کرلیں۔دریں اثناء منگل کو صدر زرداری سے صوبائی وزیر رفیق انجینئر نے ملاقات کی اور ان کو لیاری کی صورتحال سے آگاہ کیا، اس موقع پر صدر نے کہا کہ لیاری میں بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے قیام اور لیاری پیکیج کے علاوہ بھی ترقیاتی منصوبے دیں گے۔
صدرسے ملاقات کے بعد بلاول ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شاہی سید نے کہا کہ انھوں نے صدر زرداری کو کراچی میں اے این پی کے کارکنان کے قتل سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، دوسری جانب صدر نے دوران عید ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے پر وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر قیمت پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرے گی، رحمٰن ملک کے نام ایک پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کے باعث ملک میں عید کا دن پرامن طریقے سے گزرا اور کسی ناخوشگوار واقعات کی اطلاعات نہیں ملیں، شہریوں نے جوش و جذبے کے تحت عید کی خوشیاں منائیں،انھوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔