الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبوں کو خط لکھ دیا

صوبے بلدیاتی انتخابات کے نظام کیلئے یکساں قانون سازی اور طریقہ کار وضع کریں، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک July 18, 2013
صوبے بلدیاتی انتخابات کے نظام کے لئے یکساں قانون سازی کریں، الیکشن کمیشن. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے صوبوں کو خط لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بلدیاتی نظام معاشرے میں جمہوریت کے استحکام اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے اس لئے صوبوں کو چاہئے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے نظام کے لئے یکساں قانون سازی کریں اور بلدیاتی انتخابات کے لئے ایک جیسا طریقہ کار وضع کریں ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کرانے کے حکم پر پنجاب اور سندھ حکومتوں نے حدبندیوں اور ووٹر لسٹوں کی تیاری جبکہ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کی تیاری کے لئے 90 روز کی مہلت مانگ لی ہے۔ جس پر عدالت عظمیٰ نے 22 جولائی تک بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جواب طلب کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |