پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا
بورڈ نے17خواتین کرکٹرز کو کارکردگی کی بنیاد پر 6 ماہ کا سینٹرل کنٹریکٹ دیا جو یکم جنوری سے 30 جون تک ہوگا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔
بورڈ نے 17 خواتین کرکٹرز کو کارکردگی کی بنیاد پر 6 ماہ کا سینٹرل کنٹریکٹ دیا جو یکم جنوری سے 30 جون تک ہوگا، بسمعہ معروف، جویریہ ودود، ناہیدہ بی بی اور ثنا میر کو اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
بی کیٹیگری پانے والوں میں نشرہ سندھو، سدرہ نواز اور ندا راشد شامل ہیں۔ عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، عمائمہ سہیل اور سدرہ امین کو سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔
ایمن انور، کائنات امتیاز، عائشہ ظفر، منیبہ علی صدیقی اور نتالیہ پرویز ڈی کیٹیگری میں شامل ہیں۔ فریحہ محمود، غلام فاطمہ، ماہم طارق اور رامین اس بار کنٹریکٹ فہرست میں جگہ نہیں پاسکیں۔ عمانیہ سہیل پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ پانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔