پیپلزپارٹی کو کوئی شکست نہیں دے سکتا وزیراعظم

وزیراعظم کا شہبازشریف، الطاف حسین، فضل الرحمن، شجاعت، پرویزالٰہی کوفون، عیدکی مبارکباد


وزیراعظم کا شہبازشریف، الطاف حسین، فضل الرحمن، شجاعت، پرویزالٰہی کوفون، عیدکی مبارکباد۔ فوٹو: فائل

NICE: وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ جو پاک وطن سے پیار نہیں کرتے اور ملک کے خلاف سازشیں کرتے ہیں، وہ ہم میں سے نہیں، دشمن کتنا ہی مضبوط ہو پاک فوج وطن کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔ عید کے موقع پر اپنے آبائی علاقے گوجر خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ صدر زرداری نے انتخابات کی تیاری کا کہہ دیا ہے ، انتخابات میں اب زیادہ وقت نہیں۔ عوام کو پیپلز پارٹی سے عشق ہے اورانتخابات میں دودھ کا دووھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

جنرل الیکشن اب زیادہ دور نہیں۔ آئندہ انتخابات میں پارٹی پورے پاکستان کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ عوام کو پیپلز پارٹی سے عشق ہے جسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بدترین حالات سے دوچارملک کومسائل سے نکال کرترقی کی راہ پرگامزن کردیاہے پیپلزپارٹی اوراس کی اتحادی جماعتیں آئندہ بھی عوام کے اعتماد پرپورااتریںگی، صدر زرداری اورپارٹی قیادت کی وجہ سے آج مڈل کلاس کاایک کارکن ملک کاوزیراعظم ہے'عید پرکوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آنا اللہ کاکرم ،سیکورٹی اداروں،افواج پاکستان اور وزارت داخلہ کی اعلیٰ کارکردگی کامظہر ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے مل جل کرکام کرینگے،صرف جمہوریت ہی ہرمسئلے کاحل ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ آج جوکچھ بھی ہوں محترمہ بینظیر بھٹو شہیدکی مرہون منت ہوںمشرف جیسے بد ترین آمرکے ہاتھوں آئین پاکستان کے بگڑے حلیہ کو سدھارتے ہوئے پی پی پی کی حکومت نے پارلیمنٹ اوروزیراعظم کے چھینے گئے اختیارات بحال کراکے آئین کی بالا دستی بحال کرائی انتخابات میںزیادہ وقت نہیںہے تیاریاں شروع کی جائیں، انتخابات میں دودھ کادودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا، مفاہمت کی سیاست ملک کی اشدضرورت ہے پاکستان کے دشمن سازشوںمیں مصروف ہیں،بہادرعوام اور افواج پاکستان ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرینگے،قبل ازیںوزیراعظم راجہ پرویزاشرف منگل کے روزہیلی کاپٹرکے ذریعے سنگھرہائوس پہنچے، اس موقع پرسکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے تھے، وزیراعظم جب پنڈال پہنچے تو ان کافقیدالمثال استقبال کیاگیا۔

دریں اثناوزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے مشیر برائے پٹرولیم وقدرتی وسائل نے وزیراعظم ہائوس میںملاقات کی اوران کے ساتھ ملک میں توانائی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا وزیراعظم نے کہا کہ قیمتی گیس وسائل کو بہترین انداز میںاستعمال کرنے کیلئے تمام کوششیں کی جانی چاہئیں تاکہ صنعت اورلوگوں کی معمول کی زندگی متاثرنہ ہو اے پی پی کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے پیرکی شب وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازسے ٹیلی فون پربات چیت کی اورانہیں عیدکی مبارکباددی وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم ملک وقوم کی ترقی اورخوشحالی کیلئے مل جل کرکام کریںگے وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے کہاکہ وہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کوان کی جانب سے عیدکی مبارکباد دیں جوان دنوں سعودی عرب میں ہیں۔

وزیراعظم نے ٹیلی فون پرسابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی،چوہدری شجاعت،چوہدری پرویز الہی ،چوہدری عبدالمجید، گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹرمسعود کوثر، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،مولانا عبدالغفور حیدری،پیرپگاڑا،مولانا فضل الرحمن،گورنرلطیف کھوسہ، اسفند یارولی،الطاف حسین اورآفتاب شعبان میرانی سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انھیں عیدکی مبارکباد دی۔اے پی پی کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پیرکوایوان وزیراعظم میں ارکان پارلیمان،سفارتکاروں،سروسزچیفس اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے اعزازمیں استقبالیہ دیا۔

اس موقع پرچیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی،چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ اور چیف آف ائیرسٹاف ائیرچیف مارشل طاہررفیق بٹ اور اسلامی ممالک کے سفیروں نے وزیراعظم سے ملاقات کی اورانہیں عید کی مبارکباد دی۔پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام ''میرے بچپن کے دن کتنے اچھے تھے دن'' میں بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ انہیں اب بھی اپنے بچپن کی عیدیں یاد ہیں جو سادہ تھیں،دیہات کوبرادری کا احساس دلاتی تھیں،بچوں کیلئے خوشی کے جذبات لاتی تھیں اورفضا محبت سے بھری رہتی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں