جعلی ڈگری کیس بادشاہ قیصرانی اور خواجہ اسلام نااہل قرار غلام سرور خان کی رکنیت معطل
سپریم کورٹ نے مائزہ حمید کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ جبکہ ایچ ای سی کو زیب جعفر کی ڈگری کی تصدیق کی ہدایت کردی
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان کی رکنیت معطل جب کہ پنجاب اسمبلی کے 2ارکان خواجہ اسلام اور میر بارشاہ قیصرانی کو نااہل قرار دے دیا۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے جے یو آئی (ف) کے رکن پنجاب اسمبلی میر بادشاہ قیصرانی اور مسلم لیگ (ن) کے خواجہ محمد اسلام کی ڈگریوں سے متعلق رپورٹ پیش کی، رپورٹ کے تحت سپریم کورٹ نے دونوں ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا۔
راولپنڈی سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان کے وکیل کی جانب سے دلائل میں کہا گیا کہ غلام سرور پر لاہور ہائی کورٹ میں جعلی ڈگری کے خلاف فوجداری مقدمہ چل رہا ہے اور وہ کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں جس پر سپریم کورٹ نے غلام سرور خان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے کو جلد از جلد نمٹائے۔
دوسری جانب عدالت عظمیٰ نے رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کے خلاف درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو زیب جعفر کی ڈگری کی متعلقہ یونیورسٹی سے تصدیق کی ہدایت بھی کی۔