سوناکشی سنہا کی ’دبنگ 3‘ میں بھی دھماکے دار انٹری

فلم ’دبنگ تھری‘ کا حصہ بننا بھی میرے لئے فخر کی بات ہے، سوناکشی سنہا

فلم ’دبنگ تھری‘ کا حصہ بننا بھی میرے لئے فخر کی بات ہے، سوناکشی سنہا۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے مشہور فلم 'دبنگ' کے دوسرے سیکوئل میں بھی دھماکے دار انٹری کی تیاریاں شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ 'میں بہت ہی زیادہ خوش اور پرجوش ہوں جس کی وجہ فلم 'دبنگ 3' ہے۔تاہم اب فلم کے نئے سیکوئل کی شوٹنگ فلم دبنگ اور دبنگ ٹو' کی کامیابی کے طویل عرصے بعد بلآخر شروع کی جارہی ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ 'در حقیقت میری خوشی کی اصل وجہ بھی یہی فلم ہے کیوں کہ میں نے اپنا فلمی سفر 'دبنگ' سے ہی شروع کیا تھا اس لئے یہ فلم میرے دل کے بہت ہی زیادہ قریب ہے اور اس فلم کا حصہ بننا بھی میرے لئے قبل فخر بات ہے۔'


کچھ روز قبل ہی فلم کے پروڈیوسر اور اداکار ارباز خان نے بتایا تھا کہ فلم 'دبنگ تھری میں 'چلبل پانڈے کا کردار سلمان خان ہی ادا کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سلمان خان کی فلم 'دبنگ 3' بنانے کی تیاری

واضح رہے کہ 2010 میں ریلیز ہونے والی 'دبنگ' اور 2012 میں ریلیز ہونے والی 'دبنگ 2' میں سلمان خان کے مد مقابل سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ جب کہ فلم کو چار چاند لگانے میں فلم میں شامل راحت فتح علی خان کی آواز میں گایا ہوا گیت 'تیرے مست مست دو نین' آج بھی مقبولیت کا حامل ہے۔
Load Next Story