ريلوے كو بحران سے دوچار كرنے والوں كے خلاف كارروائی كی جائے گی سعد رفيق

خواجہ سعد رفیق نے ريلوے كے ليگل ڈيپارٹمنٹ كو اپ گريڈ كرنے كے احكامات جاری کر دیئے۔

پاكستان ريلوے كو تمام تر وسائل برؤے کار لاتے ہوئے بحران سے نكال كر منافع بخش ادارہ بنانے كيلئے بھرپوراقدامات كئے جائيں گے۔ وفاقی وزیرریلوے فوٹو: فائل

وفاقی وزير ريلوے خواجہ سعد رفيق نے كہا كہ جن افراد نے پاكستان ريلوے كو بحران سے دوچار كيا ہے ان كے خلاف تاديبی كارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد ميں اجلاس كی صدارت كرتے ہوئے وفاقی وزير ريلوے نے كہا كہ پاكستان ريلوے كو تمام تر وسائل بروے کار لاتے ہوئے بحران سے نكال كر منافع بخش ادارہ بنانے كےلئے بھرپوراقدامات كئے جائيں گے اور معياری اوربہترين سفری سہوليات فراہم كركے ايک مرتبہ پھر ريلوے پرعوام كا اعتماد بحال كريں گے۔


اجلاس میں خواجہ سعد رفیق نے ريلوے كے ليگل ڈيپارٹمنٹ كو اپ گريڈ كرنے كے احكامات جاری کر دیئے تاكہ قانونی معاملات كوجلد سے جلد نمٹايا جاسكے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی پيچيدگيوں سے نمٹنے کے لئے ممتاز ماہرين قانون کی خدمات حاصل كی جائيں گی۔

اجلاس کے دوران بينک روڈ صدر ميں پاكستان ريلوے كی اراضی كو ليز پردينے اورنئے انجن خريدنے جيسے معاملات زير بحث آئے جب كہ ريلوے اسكريپ كی فروخت كے معاملے پربھی بات چيت ہوئی۔

Recommended Stories

Load Next Story