کرینہ نے سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق اپنا مؤقف واضح کردیا

کرینہ کپوربھوپال میں حریف جماعت بی جے پی کوہرانے کے لئے موزوں اُمیدوار ہیں،کانگریسی رہنما


ویب ڈیسک January 21, 2019
اس وقت میری تمام تر توجہ صرف فلموں پر ہی مرکوز ہے،کرینہ کپور فوٹو؛ فائل

LONDON: بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور خان نے سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق اپنا مؤقف واضح کردیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے سے متعلق تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی مجھے کسی جماعت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی دعوت دی گئی ہے، جب کہ اس وقت میری تمام تر توجہ صرف فلموں پر ہی مرکوز ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رہنما نے پارٹی کے صدر راہول گاندھی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اس بات کو باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ اداکارہ بھوپال میں حریف جماعت بی جے پی کوہرانے کے لئے موزوں اُمیدوار ہیں۔

دوسری جانب کانگریسی رہنما نے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ سے بھی ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا ہے جس میں وہ انہیں کرینہ کو پارٹی ٹکٹ دینے پر آمادہ کریں گے۔

واضح رہے کہ کرینہ کے سُسراور سیف علی خان کے والد و سابق کرکٹر منصور علی خان پٹوڈی 1991 میں بھوپال میں ہونے والے الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔