ملالہ واپس آئی تو اسے پھر نشانہ بنائیں گے کالعدم تحریک طالبان پاکستان

ملالہ کو سیکولر تعلیمات کا پرچار کرنے اور مغربی پراپیگنڈے کا حصہ بننے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا، سینیئر طالبان رہنما


ویب ڈیسک July 18, 2013
طالبان شوریٰ نے عدنان رشید کے خط کا اصل مسودہ بھی طلب کر لیا ہے جواس بات کا جائزہ لے گی کہ خط میں کون سی باتیں تحریک کے اصولوں کے خلاف ہیں، سینیئر طالبان رہنما فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے عدنان رشید کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کو لکھے گئے خط سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملالہ واپس آئی تو اسے پھر نشانہ بنایا جائے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر طالبان رہنما نے کہا کہ عدنان رشید طالبان کے سینئر کمانڈر نہیں ہیں اور طالبان شوریٰ نے عدنان رشید کے خط کا اصل مسودہ بھی طلب کر لیا ہے جواس بات کا جائزہ لے گی کہ خط میں کون سی باتیں تحریک کے اصولوں کے خلاف ہیں، طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ انہیں ملالہ یوسف زئی سے کوئی ہمدرردی نہیں، ملالہ کو سیکولر تعلیمات کا پرچار کرنے اور مغربی پراپیگنڈے کا حصہ بننے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان کمانڈر عدنان رشید نے ملالہ کے نام خط میں قاتلانہ حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پاکستان واپس آکر مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے کی دعوت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں