پاکستان نے ممبئی حملوں سے متعلق بھارتی افسر کے بیان پر نئی دہلی سے وضاحت طلب کرلی
نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی حکام سے رابطہ کرکے معاملے پر بات کی ہے،حکام وزارت خارجہ
پاکستان نے ممبئی حملوں سے متعلق بھارتی افسر کے بیان پر نئی دہلی سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق ممبئی حملوں سے متعلق بھارتی وزارت داخلہ کے سابق افسر کا بیان انتہائی اہم ہے اس سلسلے میں وزارت خارجہ کی ہدایات کی روشنی میں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر نے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے معاملے کی حقیقت اور ان کا مؤقف معلوم کیا ہےاوربھارتی حکام کی جانب سے جواب موصول ہونے کے بعد پاکستان اپنا مؤقف واضح کرے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی وزارت داخلہ کے سابق افسر وی ایس مانی نے عدالت میں داخل کرائے گئے بیان حلفی میں انکشاف کیا تھا کہ اسے بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کے افسر ستیش ورما نے کہا تھا کہ 2001 میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے اور 2008 میں ممبئی میں ہونے والے حملے بھارتی حکومت نے خود کرائے تھے، جس کا مقصد ملک میں رائج انسداد دہشت گردی کے قوانین میں ترامیم کرکے اسے مزید سخت بنانا تھا۔