پاک فوج نے نتھیاگلی میں پھنسے تمام سیاحوں کوریسکیو کرلیا آئی ایس پی آر

برف میں پھنسے سیاحوں کومری، کالاباغ اورایبٹ آباد میں محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 22, 2019
آپریشن میں پاک فضائیہ، کیوئیک ریسپانس فورس اور ریسکیو1122 نے بھی حصہ لیا، آئی ایس پی آر: فوٹو: فائل

پاک فوج نے نتھیاگلی میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیوکرکے محفوظ مقامات پر پہنچا دیا۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے علی الصبح سوا تین بجے آپریشن کے ذریعے نتھیا گلی کے قریب توحید آباد میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پرپہنچا دیا۔ آپریشن میں پاک فضائیہ، کیوئیک ریسپانس فورس اورریسکیو1122 نے بھی حصہ لیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق برف میں پھنسے سیاحوں کومری، کالاباغ اورایبٹ آبادمیں محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پاک فوج نے بیان جاری کیا تھا کہ توحید آباد میں سیاحوں کے بھٹکنے کا علم میڈیا رپورٹس سے ہوا تھا، سول انتظامیہ بھی ریسکیوآپریشن میں تعاون کررہی ہے، ریسکیوٹیم کے پاس دوایاں اورخوراک موجود ہے، شدید برفباری اورنہ چلنے والی گاڑیوں کی وجہ سے سڑکیں بلاک ہیں جب کہ سڑکیں کلیئرکرانےکی کوشش کی جارہی ہے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں