شہرقائد میں 2 روزکی بارش کے بعد مطلع صاف

دن بھر5 سے 15 ناٹیکل میل کی رفتار سے شمال مغربی اور مغربی ہوائیں چلتی رہیں گی، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک January 22, 2019
آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات: فوٹو: فائل

لاہور: شہرقائد میں آج 2 روزکی بارش کے بعد مطلع صاف ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں آج بارش کا کوئی امکان نہیں جب کہ مطلع صاف رہے، دن بھر 5 سے 15 ناٹیکل میل کی رفتارسے شمال مغربی اور مغربی ہوائیں چلتی رہیں گی جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں