واٹس ایپ نے ایک ہی میسج کو 5 سے زائد بار فارورڈ کرنے پر پابندی لگا دی

پابندی کا فیصلہ سوشل میڈیا پر جعلی خبریں روکنے کیلئے کیا گیا، واٹس ایپ انتظامیہ


ویب ڈیسک January 22, 2019
پابندی کا فیصلہ سوشل میڈیا پر جعلی خبریں روکنے کیلئے کیا گیا، واٹس ایپ انتظامیہ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سےایک ہی میسج کو پانچ سے زائد بار فارورڈ کرنے پر پابندی لگا دی۔

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق ایک ہی میسج کو 5 سے زائد بار فارورڈ کرنے پر پابندی کا فیصلہ سوشل میڈیا پر جعلی خبریں روکنے کیلئے کیا گیا۔ رواں برس بھارت اور انڈونیشیا میں عام انتخابات ہورہے ہیں، اس دوران جعلی خبروں کو روکنے کیلئے یہ اقدام اٹھایاگیا جبکہ ایک واٹس ایپ گروپ میں زیادہ سے زیادہ دو سو چھپن افراد شامل کیے جا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں