جرمنی کے سفیرکی پاکستان پوسٹ کی کارکردگی پرتعریف

جرمن سفیرکا ڈاک خانے پرعمدہ سہولیات اوردوستانہ ملازمین فراہم کرنے پروفاقی وزیرمراد سعید کی تعریف کا بھی شکریہ

میں نے پاکستان پوسٹ کے ذریعے برلن میں موجود اہل خانہ کوتحفہ بھیجا ہے، جرمن سفیر: فوٹو: فائل

جرمن کے سفیرمارٹن کوبلرنے پاکستان پوسٹ کی کارکردگی پرتعریف کرتے ہوئے کہا کہ نہایت خوش ہوں کہ پاکستان پوسٹ سامان کی ترسیل کا بااعتماد ادارہ بن چکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپاکستان میں جرمنی کے سفیرمارٹن کوبلرنے پاکستان پوسٹ کی خدمات پربھرپوراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان پوسٹ کے ذریعے برلن میں موجود اہل خانہ کوتحفہ بھیجا ہے اورنہایت خوش ہوں کہ پاکستان پوسٹ سامان کی ترسیل کا بااعتماد ادارہ بن چکا ہے۔

جرمن سفیرنے ڈاک خانے پرعمدہ سہولیات اوردوستانہ ملازمین فراہم کرنے پروفاقی وزیرمراد سعید کی تعریف کی اورشکریہ بھی ادا کیا۔




 

 
Load Next Story