قوم نے عید سلامتی سے منائی یہی فوج کا انعام ہے آرمی چیف
نظم وضبط،احساس فرض اورقربانی پاک فوج کاطرہ امتیاز ہے،جنوبی وزیرستان میںگفتگو،فوجیوںکے حوصلے اوربہادری کوسراہا
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بدھ کو گلگت بلتستان میں اگلی چوکیوں اورگیاری سیکٹرکا دورہ کیا اور فوجی جوانوں کے ساتھ عید ملے جبکہ امدادی کارروائی کامعائنہ کیا،آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے مشکل حالات میں ساڑھے چارماہ سے امدادی کاموں میں مصروف جوانوںکی ثابت قدمی اورعزم کوسراہا۔
بعدازاںآرمی چیف ہمیز گنڈگئے اورلائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں سے ملے،انھوںنے جوانوں کے عزم اورحوصلے کوسراہا ، اس موقع پرکورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل خالد نوازخان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق گیاری سیکٹر کے دورہ کے موقع پر آرمی چیف کاکہنا تھاکہ سرچ آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کی محنت کی وجہ سے شہداکی لاشیں مل رہی ہیں،آخری جوان کی لاش ملنے تک یہ سرچ آپریشن جاری رہے گا، آرمی چیف کے دورے کے موقع پر اسکردومیںسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
قبل ازیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے منگل کو عیدکے دوسرے جنوبی وزیرستان میں اگلے مورچوں کادورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی، انھوں نے جوانوں کے ساتھ ملاقات میں ان کے حوصلے اور شجاعت کو سراہا، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم نے عید سلامتی سے منائی یہی فوجی جوانوں کا انعام ہے۔
انھوں نے کہا کہ نظم و ضبط ،احساس فرض اورقربانی فوجی جوانوںکا طرہ امتیاز ہے، فوجی جوانوںکا انعام قوم کیلیے عیدالفطر کومحفوظ اور سلامتی سے منانے کویقینی بنانے میں ہے، اس سے قبل جنوبی وزیرستان پہنچنے پر کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے ان کا استقبال کیا۔اے پی پی کے مطابق عید کے روزچیف آف آرمی اسٹاف نے وزیراعظم راجاپرویزاشرف سے ملاقات کے بعد واپسی پر وزیراعظم ہائوس کے داخلی دروازے پرڈیوٹی پر مامورفوجی جوانوں سے بھی معانقہ کیا اور انھیں عید کی مبارکباد دی۔