کنگنا رناوت اپنی فلم کی تشہیر کیلئے جھوٹ بولنے سے بھی باز نہ آئیں

ہم فلم’’منی کارنیکا‘‘کے مخالف نہیں لیکن کئی لوگ اپنے فائدے کے لیے ہمارانام کا استعمال کرتے ہیں۔ کرنی سینا

کنگنا کرنی سینا کا نام اپنی فلم کی پبلسٹی کے لیے استعمال کررہی ہیں، بھارتی میڈیا فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلم''منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی''کی تشہیر کے لیے جھوٹ بولنے سے بھی باز نہ آئیں۔

چندوروز قبل بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ بھارتی راجپوت تنظیم کرنی سینا نے کنگنا رناوت کی فلم''منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی'' پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ فلم میں رانی لکشمی بائی کی غلط تصویر پیش کی گئی ہے جس پر کنگنا رناوت نے انہیں دھمکاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خود کوہراساں کرنے اور فلم پر اعتراض اٹھانے والے تمام افراد کو تباہ کردیں گی۔ کنگنا کے بیان کے بعد کرنی سینا کا موقف سامنے آیا تھا کہ انہوں نے فلم کو لے کر کنگنا کو کوئی دھمکی دی ہی نہیں ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: اگرمجھے ہراساں کیا گیا تو سب کو تباہ کردوں گی، کنگنا رناوت

بھارتی میڈیا کے مطابق کرنی سینا کے ترجمان ڈاکٹر ہیمانشو نے اس بات سے بالکل انکار کیا ہے کہ انہوں نے فلم کی مخالفت کرتے ہوئے کنگنا کو کسی قسم کی کوئی دھمکی دی ہے، ہاں کنگنا کے تباہ کرنے والے بیان کے بعد اب کرنی سینا ان سے ناراض ضرور ہوگئی ہے۔ اس صورتحال سے یہ سوال کھڑا ہوجاتا ہے کہ کہیں کنگنا نے کرنی سینا کا نام اپنی فلم کی پبلسٹی کے لیے تو استعمال نہیں کیا۔ کرنی سینا کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم فلم''منی کارنیکا''کے مخالف نہیں، تاہم کئی لوگ اپنے فائدے کے لیےکرنی سینا کے نام کا استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت کی فلم ''منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی''25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ان دنوں کنگنا اپنی فلم کی خوب زوروشور سے تشہیر میں مصروف ہیں۔
Load Next Story