ملک بھرمیں عیدالفطرمذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی

مساجد میں نمازعیدکے روح پروراجتماعات،ملکی ترقی وسلامتی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

مساجد میں نمازعیدکے روح پروراجتماعات،ملکی ترقی وسلامتی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ فوٹو: فائل

کراچی سمیت ملک بھرمیںعیدالفطرمذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی،تمام چھوٹے بڑے شہروںوقصبوں میںنمازعیدکے روح پرور میںنمازعید ادا کی۔لاہورمیں نماز عیدکابڑا اجتماع تاریخی بادشاہی مسجدلاہورمیں ہواوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جاتی عمرہ رائے ونڈمیںنمازعید اداکی، سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے ملتان میںموسیٰ پاک شہید مسجدمیںعیدکی نمازپڑھی، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے چکلالہ کینٹ میں نمازعید اداکی۔


چیف جسٹس آف جسٹس افتخار چوہدری نے عیدکی نمازکوئٹہ میںاداکی،میاں محمد نوازشریف نے سعودی عرب میں مسجد نبوی میںعیدالفطرکی نمازاداکی جبکہ چوہدری شجاعت حسین اورنائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہی نے عیدکی نمازاپنے آبائی شہرگجرات میں اداکی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کوئٹہ میںسروان ہائوس اورگورنر نواب ذوالفقار علی مگسی نے کراچی میں عیداداکی۔آزاد جموںوکشمیرکے صدرسردارمحمدیعقوب خان نے راولاکوٹ میں اپنے آبائی علاقے میں نمازعید اداکی۔

جڑواںشہروں میں65 بڑی مساجد سمیت چارسوسے زائد مقامات پر نماز عیدکے اجتماعات ہوئے علما کرام نے نمازعیدکے خطبوں میں مسلمانوں میں اتحادکی ضرورت پرزوردیا نمازعیدکی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی، ترقی اورخوشحالی اورامت مسلمہ کے اتحاد کے لیے دعائیں کی گئیں۔دریں اثناء عیدالفطرکے موقع پرکسی بھی ناخوشگوارواقعے سے بچنے کے لیے عیدگاہوں ، مساجد اورامام بارگاہوںکے باہرسیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story