جعلی اکاؤنٹس کیس نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل
کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے قانون کے مطابق باقاعدہ کام شروع کردیا ہے، نیب
LONDON:
جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے مزید تحقیقات کے لیے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی۔
اسلام آباد میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پراسیکیوٹر جنرل نیب، ڈی جی آپریشنز اور ڈی جی راولپنڈی سمیت نیب کے دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں سپریم کورٹ کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں فیصلے کا باریکی سے جائزہ لینے کے بعد نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
نیب کے مطابق سی آئی ٹی کی سربراہی ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کریں گے جب کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سی آئی ٹی کی براہ راست نگرانی کریں گے، نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے قانون کے مطابق باقاعدہ اپنا کام شروع کردیا ہے۔
نیب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو مکمل شفافیت سے منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے تاہم میڈیا جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔