خیبر پختونخوا حکومت کا ریسکیو 1122 کا دائرہ کار قبائلی علاقوں تک توسیع کا فیصلہ

ریسکیو 1122 کی سروے ٹیموں نے خیبر ، باجوڑ، مہمند اور اورکزئی سمیت مختلف ضم شدہ قبائلی اضلاع کے دورے شروع کر دیے


احتشام خان January 22, 2019
قبائلی اضلاع تک رسائی کے پی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ڈی جی ریسکیو 1122 فوٹو: فائل

LAHORE ': خیبر پختونخوا حکومت نے ریسکیو 1122 کا قبائلی علاقوں تک توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایت پر قبائلی اضلاع میں ریسکیو 1122 شروع کرنے کے لئے سروے کا آغاز کر دیا گیا، فاٹا کا خیبر پختونخواہ میں انضمام کے بعد ریسکیو 1122 کو قبائلی اضلاع میں پہنچانے کے لئے ریسکیو 1122 کی سروے ٹیموں نے ضلع خیبر ، باجوڑ، مہمند اور اورکزئی سمیت مختلف ضم شدہ قبائلی اضلاع کے دورے شروع کر دیے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کے مطابق قبائلی اضلاع تک رسائی کے پی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اس مقصد کے لئے مختلف قبائلی اضلاع میں ریسکیو1122 سروس شروع کرنے سے متعلق فزیبلیٹی چیک کی جا رہی ہے، حتمی رپورٹ مرتب کرنے کے بعد سفارشات صوبائی حکومت کو ارسال کی جائیں گی، قبائلی اضلاع میں ریسکیو1122 کی رسائی سے قدرتی آفات ، دہشت گردی کے واقعات ، روڈ حادثات ، اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ریسکیو 1122 بطور ایمرجنسی فورس کے طور پر خدمات سر انجام دے گی.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں