ایشوریا کے وقت پر فون نہ سننے کی عادت سے سخت نفرت ہے نند شویتا بچن

بھارتی میڈیا میں اکثر ایشوریا رائے اور ان کی نند شویتا بچن کے درمیان تکرار کی خبریں گردش کرتی ہیں


ویب ڈیسک January 22, 2019
شویتا نےایشوریا کے بارے میں کرن جوہر کے شو’’کافی ود کرن‘‘میں کھل کر بات کی ۔ فوٹوفائل

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی صاحبزادی شویتا بچن نے اپنی بھابھی ایشوریا کے بارے میں اپنی رائے کااظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایشوریا کی کس عادت سے سخت نفرت ہے۔

بھارتی میڈیا میں اکثر اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کی نند شویتا بچن کے درمیان تکرار کی خبریں گردش کرتی ہیں تاہم دونوں نے اپنے رشتے کے درمیان تلخی پر کبھی میڈیا پر بات نہیں کی۔ لیکن اب شویتا بچن نندا نے اپنی بھابھی ایشوریا کے بارے میں کرن جوہر کے شو''کافی ود کرن''میں کھل کر بات کی ہے۔

شو کے دوران کرن جوہر نے شویتا سے کہا کہ وہ ایشوریا رائے کے بارے میں ایک ایسی بات بتائیں جس سے آپ کو نفرت ہے اور ایک ایسی بات جو آپ کو بہت پسند ہے۔ کرن کے سوال کے جواب میں شویتا نے کہا ایشوریا کبھی بھی فون کا جواب وقت پر نہیں دیتیں اور انہیں ایشوریا کی اسی عادت سے نفرت ہے جب کہ انہیں اپنی بھابھی کی جو عادت پسند ہے وہ یہ ہے کہ ایشوریا نے جو بھی حاصل کیا ہے وہ اپنے بل بوتے پر اپنی محنت سے حاصل کیا ہے اس کے علاوہ وہ بہترین ماں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |