خیبر پختونخوا میں پہلی خاتون صوبائی محتسب کی تقرری

رخشندہ ناز کو 3 سال کے لئے صوبائی محتسب تعینات کیا گیا ہے


شاہدہ پروین January 22, 2019
محکمہ سماجی بہبود وترقی نسواں نے باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کر دیا فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ ہراسانی کے واقعات روکنے کے لئے رخشندہ ناز کو صوبائی محتسب مقرر کردیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں خواتین کو ملازمت کی جگہوں پر ہراساں کرنے سے روک تھام کے لئے 2010 میں قانون نافذ کیا گیا تھا لیکن اس قانون کے نفاذ کے باوجود صوبائی محتسب کی تقرری نہ ہونے سے خواتین کو ہراساں کئے جانے کے حوالے سے انصاف کے حصول میں دشواری کا سامنا تھا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ ہراسانی کے واقعات روکنے کے لئے رخشندہ ناز کو صوبائی محتسب مقرر کردیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ سماجی بہبود وترقی نسواں نے باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

رخشندہ ناز کو 3 سال کے لئے صوبائی محتسب تعینات کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ رخشندہ ناز کی تعیناتی کا فیصلہ صوبائی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا، اس سے قبل 2012 میں بھی اے این پی حکومت کی جانب سے رخشندہ ناز کو بطور خاتون محتسب کے تعنیاتی کے لئے فیصلہ کیا گیاتھا تاہم اس وقت بعض تکنیکی مسائل کے باعث ان کی تقرری نہیں ہوسکی تھی۔

رخشندہ ناز سماجی کارکن کی حیثیت سے خواتین و انسانی حقوق کے حوالے سے خاصا کام کرچکی ہیں۔ انہیں عورت فاؤنڈیشن اور اقوام متحدہ کے ویمن گروپ سمیت مختلف قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |