انصاف نہ ملا تو فیروز پور روڈ بلاک کردیں گے مقتول خلیل کے بھائی جلیل

حقائق سب کے سامنے ہیں کسی تحقیق کی ضرورت نہیں، بھائی مقتول خلیل

حقائق سب کے سامنے ہیں کسی تحقیق کی ضرورت نہیں، جلیل :فوٹو: اسکرین گریپ

GILGIT:
سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے بھائی جلیل نے کہا ہے کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو وہ اور اس کے اہل خانہ دھرنا دے دیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب حکومت نے سانحہ ساہیوال کی حقیقت جاننے کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیتے ہوئے منگل کی شام 5 بجے تک اپنی رپورٹ پیش کرنے کا وقت دیا تھا اور ڈیڈ لائن گزرنے کے تقریباً 25 منٹ بعد جے آئی ٹی کے سربراہ نے اپنی رپورٹ پیش کردی، تاہم مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے جے آئی ٹی کو ہی مسترد کردیا ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: جے آئی ٹی نے سانحہ ساہیوال کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی

مقتول خلیل کے بھائی جلیل کا کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں، حقائق سب کے سامنے ہیں کسی تحقیق کی ضرورت نہیں، اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو فیروز پور روڈ بلاک کردیں گے۔
Load Next Story