سرفراز احمد نے ون ڈے میچز کی سنچری مکمل کرلی

سرفراز احمد نے ون ڈے ڈیبیو نومبر 2007 میں بھارت کےخلاف جے پور میں کھیلے جانے والے میچ میں کیا تھا


Sports Desk January 22, 2019
کپتان نے یہ سنگ میل ڈربن میں جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں عبور کیا، فوٹو: فائل

سرفراز احمد ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرنے والے 32 ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے، انہوں نے یہ سنگ میل ڈربن میں جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں عبور کیا۔

سرفراز احمد نے ون ڈے ڈیبیو نومبر 2007 میں بھارت کےخلاف جے پور میں کھیلے جانے والے میچ میں کیا تھا، سرفراز احمد ون ڈے میچوں کی سنچری مکمل کرنے والے پاکستان کے چوتھے وکٹ کیپر ہیں، اس سے قبل معین خان 219، راشد لطیف 166اور کامران اکمل 157ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں