کرتار پور راہداری کھولنے کیلیے وفد بھیجنے کی پاکستانی پیشکش پر بھارت کا مثبت جواب

کرتار پور معاہدے پر مذاکرات کے لیے وفد بھیجنے کی پیشکش پر بھارت کی جوابی تجویز

کرتار پور معاہدے پر مذاکرات کے لیے وفد بھیجنے کی پیشکش پر بھارت کی جوابی تجویز (فوٹو: فائل)

پاکستان کی جانب سے کرتار پور معاہدے پر مذاکرات کے لیے بھارتی وفد بھیجنے کی پیشکش پر بھارت نے پاکستانی وفد کو نئی دہلی آنے کی تجویز پیش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز حکومتِ پاکستان نے کرتار پور معاہدے کا ڈرافٹ بھارت کو بھجوایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر 2019ء میں کرتار پور راہداری کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے، بھارت کرتار پور معاہدے پر مذاکرات کے لیے جلد اپنا وفد اسلام آباد بھیجے۔


یہ پڑھیں: کرتارپور راہداری کھولنے کے لئے بھارت کو ڈرافٹ بھیج دیا گیا

بھارتی وفد کو کرتارپورکوریڈورکے معائنے اورسکھ یاتریوں کی آمدرفت بارے مشترکہ طریقہ کار اپنانے کے حوالے سے پاکستانی پیشکش کے جواب میں آج بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے بھی جواب آگیا ہے، جس میں دورے کی دعوت کے جواب میں بھارت نے پاکستان کو اپنا وفد نئی دہلی بھیجنے کی تجویز دے دی ہے۔

بھارتی سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے پاکستان کو تجویز کیا گیا ہے کہ وہ اپنا وفد 26 فروری یا پھر 7 مارچ کو نئی دہلی بھیج سکتا ہے۔
Load Next Story