ذیشان کے دہشت گردوں کیساتھ رابطے کے شواہد مل گئے انٹیلی جنس ذرائع

ذیشان کے موبائل فون سے دہشت گرد عثمان کے ساتھ تصویر مل گئی، انٹیلی جنس ذرائع


ویب ڈیسک January 22, 2019
ذیشان کے موبائل فون سے دہشت گرد عثمان کے ساتھ تصویر مل گئی، انٹیلی جنس ذرائع ۔ فوٹو: فائل

انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے ذیشان کے دہشت گردوں کے ساتھ رابطے کے ٹھوس شواہد حساس اداروں کو مل گئے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے ذیشان کے دہشت گردوں کے ساتھ رابطے کے ٹھوس شواہد حساس اداروں کو مل گئے ہیں۔

یہ پڑھیں : ذیشان پر دہشت گرد ہونے کا الزام جھوٹا ہے، اہل محلہ

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ذیشان کے موبائل فون سے دہشت گرد عثمان کے ساتھ تصویر مل گئی ہے، عثمان ہارون 15 جنوری کو فیصل آباد میں سی ٹی ڈی مقابلے میں مارا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بےقصور بھائی کو حکومت نے دہشت گرد قرار دے دیا، بھائی ذیشان

انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیشان کی گاڑی کی خرید و فروخت کے دستاویزات بھی سامنے آگئے ہیں، ذیشان کے زیر استعمال گاڑی عدیل حفیظ نے خریدی تھی، عدیل حفیظ بھی عثمان ہارون کے ساتھ 15 جنوری کو فیصل آباد مقابلے میں مارا گیا تھا۔


واضح رہے کہ 19 جنوری کو ساہیوال میں کارروائی کے بعد سی ڈی ٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے دہشت گردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، گاڑی میں موجود ذیشان سمیت نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جب کہ چاروں افراد کی ہلاکت بھی ان کے ساتھیوں کی فائرنگ کا نتیجہ قرار دی گئی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔