ذوالقرنین حیدر ایک بار پھر کرکٹ میں واپسی کے لیے پر تولنے لگے

وکٹ کیپر بیٹسمین 2010ء میں ٹیم مینجمنٹ کو بتائے بغیر لندن چلے گئے تھے۔


وکٹ کیپر بیٹسمین 2010ء میں ٹیم مینجمنٹ کو بتائے بغیر لندن چلے گئے تھے۔ فوٹو: فائل

ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدر نے دوبارہ کرکٹ کے میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا۔

ذوالقرنین حیدر نے کہاکہ میں انٹرنیشنل کرکٹ میں دوبارہ قدم جمانا چاہتا ہوں، آغاز میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی فٹنس اور فارم کو ثابت کروں گا۔

نمائندہ ''ایکسپریس'' سے خصوصی بات چیت میں ذوالقرنین نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو کا حصہ بننے کے لیے 2، 3 ڈپارٹمنٹس سے بات چیت جاری ہے، کسی ایک ٹیم کو فائنل کر کے صلاحیتوں کا اظہارکروں گا۔

یاد رہے کہ32 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین 2010ء میں یو اے ای میں جنوبی افریقہ کیخلاف پانچویں ون ڈے سے قبل ٹیم مینجمنٹ کو بتائے بغیر لندن چلے گئے تھے، بعد ازاں انھوں نے موقف اختیارکیا کہ بعض افراد کی طرف سے دھمکیاں ملنے کے بعد یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں